آج کی آیت پر خیالات
خُدا نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ وہی وہ قوت اور وعدہ ہے جو ہماری زندگیوں کو تقویت بخشتا ہے۔ وہی ہے جس نے ہمیں گناہ اور موت سے بچایا۔ جو اُس نے ہمارے لیے کیا ہے اس کے لیے ہماری عبادت کا پتہ ہمارے رویےسے ہوتا ہے ، اس بات کی پہچان کہ وہ کون ہے، اور اس بات کو جاننا کہ وہ ہمارے لیے کیا کرنے والا ہے۔ لیکن عبادت کو حصوں میں نہیں بانٹا جا سکتا کہ یہ گرجا گھر میں ہے یا خاموش وقت میں۔ عبادت زندگی کے ہر پہلو کو اپنے اندر شامل کرتی ہے۔ چنانچہ اپنے الفاظ کو درست کرنے اور اپنے دلوں کو خُدا کی مرضی اور اُس کے کام کے مطابق کرنے کے لیے عبادت بہت ضروری ہے۔ پھر ذاتی عبادت، جب تنہا اور اکیلے ہوں یا مسیحیوں کے گروہ میں، ہمارے دلوں اور ہماری زندگیوں کے لیے درستی کا وقت فراہم کرتی ہے چنانچہ ہماری عوامی عبادت، دنیا میں ہمارا رہن سہن، اُن لوگوں کے لیے خُدا کی پکار ہے جنہوں نے اچھی طرح اُس کی نجات بحش دُھن کو نہیں سُنا۔
میری دعا
اے مُقدس اور قادر خُدا، میں چاہتا ہوں کہ آج کا دن تیرے لیے عبادت اور اعزاز کا دن بن جائے۔ میری زندگی تیری حمد کرے: نہ صرف خیال میں، نہ ہی صرف الفاظ میں، بلکہ اعمال میں بھی۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔