آج کی آیت پر خیالات
"کس کا یہ ایمان ہے" کہ یسُوع آخری ہے۔ تمام چیزیں اُس کے لیے ممکن ہیں۔ اندازہ کریں کیا؟ وہ ہمارے ذریعہ سے عظیم کام کرنا چاہتا ہے۔ درحقیقیت، اُس کا وعدہ ہے کہ وہ ہم سے بڑے بڑے کام کروائے گا جیسا کہ اُس نے کیے تھے کیونکہ وہ اب خُدا کی طرف ہماری مدد کرنے کو ہے۔ (دیکھیں یوحنا 14 باب 12 تا 14 آیت)۔ تو کیا یہ وقت نہیں ہے کہ ہم اُس کے بارے بات کرنا چھوڑ دیں جو ہم کر نہیں سکتے، اور اُس واحد میں یقین رکھنا شروع کر لیں جو کہ عظیم کام کرتا ہے؟ پولوس نے اِس کو اِس طرح بیان کیا ہے: خُدا کر سکتا ہے ہماری درخواست اور خیال سے بہت زیادہ کام کر سکتا ہے۔ (افسیوں 3 باب 20 اور 21 آیت)۔
میری دعا
عظیم قادرِ مطلق خُدا،تمام قوموں کے بادشاہ، کائنات کے خالق، اور تمام چیزوں کے خُداوند، براہِ کرم مجھے معاف کر دے۔ میری کمزور اور محدود دُعاؤں کےلیے مجھے معاف کر دے۔ مجھے معاف کر دے کہ میں معمولی جھگڑوں میں اور اُن چیزوں میں شامل ہوا جن سے میرا کوئی مطلب نہیں تھا۔ میرے رُوحانی رویا کی کمی کےلیے مجھے معاف کر دے۔ مجھے رُوح کےوسیلہ سے اُبھار۔ براہِ کرم میری آنکھیں کھول تاکہ میں دیکھ پاؤں کہ تُو میرے ذریعہ کیا کرنا چاہتا ہے۔ براہِ کرم مجھے قوت بخش تاکہ میں اِس تاریکی میں پھنسی ہوئی دنیا کا طاقت ور گواہ بن سکوں۔ براہِ کرم مجھے اپنی بادشاہی کے شاندار خواب عطا فرما، اور میرے لیے اتنا کر کہ جیسا کا میں نے تصور بھی نہ کیا ہو۔ یسُوع کے نام میں،اور تیرے جلال کےلیے، مانگتا ہوں۔ آمین۔