آج کی آیت پر خیالات
حقیقی نجات کہاں سے ملتی ہے؟ صرف خُدا سے۔ اور نجات خُدا کی پاکیزگی اور طاقت کی قدر کر کے ، اس کے ساتھ عہد تعلقات میں رہنے کے ذریعے، اور اُس پر اپنی توجہ برقرار رکھنے سے حاصل ہوتی ہے۔ نجات کی طرف باقی تمام سڑکیں دھوکہ اور اپنے آپ میں ایک پھندہ ثابت ہوئی ہیں۔ ایک رسی پر چلنے والے کی طرح جس کی آنکھیں نہ ہی زمین پر ہوتی ہیں اور نہ ہی اِس کے چوگرد، بلکہ رسی پر ہوتی ہیں جو اُس کے سامنے ہوتی ہیں جس پر اُسے چلنا ہوتا ہے، چنانچہ ہماری آنکھیں بھی خُدا پر ہونی چاہیے۔ صرف اُسی کی طرف دیکھنے سے ہم حفاظت کی طرف جا سکتے ہیں۔
میری دعا
اے خالص باپ، تُو نے مُجھےبچانے کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ تُو وہ ہے جو بہت سچا اور راستباز ہے اور تب میرا ہاتھ تھامنے کے لیے زمین پر آیا جب میں گناہ میں مبتلا تھا اور تیرے پیار سے بغاوت کرتا تھا۔ مُجھےاپنے راستے سیکھا۔ میری زندگی میں غلطی کو سُدھار دے۔ سچائی کے راستوں پر میری راہنمائی فرما۔ میں نہ صرف گناہ سے بچنا چاہتا ہوں، بلکہ بے کاری کے دنوں اور پریشانی سے بھی بچنا چاہتاہوں۔ مُجھےایسا برتن بنا جو کہ تیرے اعزاز کے لیے استعمال ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔