آج کی آیت پر خیالات
اگر یہاں کوئی ایسی چیز ہے جو کہ ہم کرنا نہیں چاہتے وہ ہے انتظار۔ شاید اِسی لیے خُدا ہمیں یہ سکھانے میں دلچسپی رکھتا ہے!اِس میں کچھ ایسی شفافیت ہے جس کی وجہ سے مشکل حالات میں مضبوط اور گرد آلود ہواؤں میں وفادار رہا جاتا ہے۔ چنانچہ خُدا ہمیں یہ دیکھنے کے لیے اِنتظار کرنے کا وقت عطا کرتا ہے کہ آیا ہماری تلاش حقیقی طور پر اُس کے لیے ہے یا پھر نئی اور آسان چیزوں کے لیے ہے۔
میری دعا
پیار کرنے والے باپ، میں جانتا ہوں کہ تُو نے بہت دفعہ میرا انتظار کیا ہے—تاکہ میں اپنا ایمان تجھے دِکھاوُ۔ اپنے گناہوں سے توبہ کرنے، پاکیزگی میں بڑھنے، تیرے حضور دُعا میں آنے، زیادہ پختگی سے عمل کرنے، اُن کو دینے جو کہ مجھے واپس نہیں کر سکتے۔۔۔۔ مجھے اپنے فیصلوں میں راہنمائی کے لیے، اپنی ضرورت کو پورا کرنے کےلیے عمل کرنے، اوراپنی تنہائی میں تیری حضوری کو ظاہر کرنے کے لیےمیری مدد کر۔ میں اپنے پورے دل سے تیری تلاش کرتا ہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔