آج کی آیت پر خیالات
ہم فضل کے ساتھ منادی کرتے ہیں۔ جو فضل ہمیں یسُوع میں عطا کیا گیا ہے ہم اُس کے وسیلہ سے پاک بنائے گئے ہیں۔ ہم یسُوع کے فضل کے وسیلہ سے خُدا کے سامنے پاک اور بے عیب قرار دیئے گئے ہیں۔ یسُوع کے فضل کے وسیلہ سے ہمیں تحفہ دیا گیا ہے تاکہ ہم اُس کو کلیسیا کے لیے منادی میں استعمال کریں۔ یسُوع کے وسیلہ سے مشکلات کے اوقات میں ہمیں رُوح القُدُس کے وسیلہ سے ہمیں صبر کی قوت بخشی گئی ہے۔ چنانچہ کونسی منادی ہم اپنے لیے پسندکرتے ہیں کہ ہم اُس کو انجام دے سکیں، کونسے مواقع ہم خدمت کےلیے استعمال کرتے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا سکیں، اور جو منادی ہمیں بخشی گئی ہے اُس کو پورا کرنے کےلیے کونسی ایسی قوت دی گئی ہے۔ اِس کے بارے فخر کرنے کےلیے کچھ نہیں ہے۔ خُدا کی قوت ہمیں کمزوری میں کامل بناتی ہے جیسا کہ ہم اپنے آپ کو اُس کے جلال کو استعمال کرنے کےلیے پیش کریں۔
میری دعا
اے خُدا میرے ابدی باپ، اپنے نام کو جلال بخش۔ یسُوع کے لیے تیرا شُکر ہو جس نے ہمیں نجات بخشی،تحفہ بخشا،قوت بخشی، راہنمائی فرمائی، اور خدمت کےلیے مجھے قوت عطا فرمائی۔ میں قول و فعل سے تجھے جلال بخشوں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔