آج کی آیت پر خیالات
خُدا سے علیحدگی اور گناہ کی صورت میں، فضل ایک تازہ دم کرنے والی ندی ہے جو کہ نجات عطا کرتی ہے۔ لیکن نجات کی خوشی تبھی دکھائی دے گی جب ہم معافی، فضل، اور بحالی کا احساس کریں گے جو خُدا نے ہمیں دی ہیں—جب ہم فضل کی ندی میں سے پیئیں گے۔ زندگی کی تبدیلی میں اور خُدا کے ساتھ چلنے میں نجات کی خوشی برقرار رہتی ہے۔
میری دعا
مُقدس اور راستباز باپ، میں تیری نجات کی ایسی خوشی چاہتا ہوں جو میں اعمال کی کتاب میں دیکھی ہے اور جو کبھی ختم نہ ہو۔ میں دُعا کرتا ہوں کہ تیرا رُوح تبدیلی، رسائی اور جشن کے الگ ہی دور میں لے جائے۔ میں جاننے کے لیے فہم کی دُعا کرتا ہوں اور اپنے چاروں طرف اُن کو دیکھنے کے لیے آنکھوں کی دُعا کرتا ہوں جو کہ کلام کے لیے تیار ہیں۔ میں تیرے نجات کے کام میں تیرا ساتھی بننا چاہتا ہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔