آج کی آیت پر خیالات
وہ ہماری حمد ہے۔ خُدا جِس نے سُرخ سمُندر کو جُدا کِیا اور اسرائیل کو ویرانے میں مَن فراہم کِیا اور وہ وُہی خُدا یے جِس نے ہمارے لیے بہُت سے مُعجزات کِیے—اُس نے ہمارے دِلوں کو اپنی مرضی کے لیے تبدیل کِیا اور ہماری زندگیوں کو دُنیا میں اپنا ابدی کام کرنے کے لیے تبدیل کِیا۔ پھِر، وہ سب کام کرنے کے بعد، اُس نے ہمیں تحائف دئیے اور ہمیں وہ کام کرنے کے لیے قوت بخشی جو اُس نے ہمارے دِلوں میں رکھی ہے۔ وہ ہماری حمد ہے، وہ جِس کی ہم عِبادت کرتے ہیں اور وہ جو ہمیں عِبادت کے لائق بناتا ہے!
میری دعا
اَے ابّا باپ، تُو تمام احترام، حمد اور جلال کے لائق ہے۔ تُو نے انسانوں کی تاریخ میں بہُت بڑے اور عظیم کام کِیے ہیں، اسرائیل—اُن میں سے وہ جو روز مرّہ کے لوگ تھے۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مُجھے اپنی دُنیا میں بھی تیرا کام کرنے کے لِیے استعمال کِیا۔ پیارے باپ، روز مرّہ لوگوں کو اپنے ابدی کام کے لیے استعمال کرنے کے لیے، میں تیری حمد کرتا ہُوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں، جو میرا بھائی اور بادشاہ ہے۔ آمین۔