آج کی آیت پر خیالات
ہم بہت سی چیزوں کا پیچھا کرتے ہیں لیکن صرف ایک چیز ہے جس سے فہم حاصل ہوتا ہے۔ پولُس ایتھنز کو یاد دلاتا ہے کہ خُدا نے ہمیں اس لیے بنایا ہے کہ ہم اُس کی تلاش کریں اور اُے ڈھونڈیں (اعمال 17 باب)۔ امثال کا فہم ہمیں خُدا کی طرف واپس راہنمائی کرتا ہے " کہ ہم خُدا کو جانیں" اور اُس کے لیے گہرا اور تعظیم رکھنے والا خوف رکھیں کہ وہ فہم کا منبع ہے۔ ترجیحات، ضروریات، مقاصد، اہداف، مسائل، اور مسائل کی سمجھ بوجھ تب آتی ہے جب ہم یہ جانیں کہ خُدا کون ہے اور اُس کو اپنی روز مرہ زندگی میں ہر دن جانیں۔
میری دعا
مقدس،قادر، راست باز، اور ابدی خدا۔ میں اقرار کرتا ہوں کہ میں تُجھ کو اُس سے کہیں کم جانتا ہوں جتنا کہ تُو مجھے جانتا ہے۔ لیکن میری زندگی میں تیری وفادرای، تاریخ میں تیری طاقت کا اظہار، مسِیح کی صلیب کے ذریعہ سے بہت سے لوگوں کو اپنا فضل دینا، اور ایک دن مجھے گھر لے جانے کا تیرا وعدہ۔ میں تجھے جاننا چاہتا ہوں تاکہ میں تیری مرضی میں کھو جاؤں—میرے فائدے یا عظمت کے لیے نہیں، بلکہ تیری حمد کے لیے، میں تیرے آگے دعا کرتا ہوں کہ جو چیزیں آج میں کروں تو اُس میں اپنی حضوری کو ظاہر کر۔ یسُوع کے نام میں یہ مانگتا ہوں۔ آمین۔