آج کی آیت پر خیالات
جو کچھ ہمارے پاس ہے وہ عارضی ہے۔ جب ہمیں حاصل ہو چُکا، ہمیں اِس کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ جلد جانے والا ہے۔ خُدا نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ جیسا کہ وہ ابدی ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا، وہ بھی جو کہ اُس کے ساتھ رشتہ قائم کرتے ہیں اور اُس کی مرضی کو پورا کرنے کےلیے عہد کرتے ہیں۔ چنانچہ آئیں بیٹھیں اور دیکھیں کہ ہم اپنا وقت، اپنا روپیہ اور اپنی جدوجہد کو کیسے گزارتے اور کہیں کہ جس کا ہم دعویٰ کر رہے ہیں وہ حقیقی طور پر وہ ہے جس کی کوئی قیمت ہے۔ آئیں ایک اور اہم سوال پوچھیں: "یہاں تک کہ وہ قیمتی ہے، کیا یہ اتنا لمبا چلے گا کہ یہ کوئی تبدیلی پیدا کر سکے؟
میری دعا
ابدی باپ، زندگی میں جس چیز کے میں تعاقب میں ہوں براہِ کرم مجھے ایمان دار ہونے کےلیے حوصلہ عطا فرما۔ میں اِس کو تیرے سبب سے حساب میں لانا چاہتا ہوں۔ میں اچھائی کےلیے تبدیلی لانا چاہتا ہوں۔ میں یہ اعتراف کرتا ہوں کہ اُس سے ہٹ کر میری خواہش یہ ہے میں اپنے آپ کی خدمت کروں۔ تاہم، پیارے باپ، میں سچائی سے وہ زندگی چاہتا ہوں کہ جو لوگوں پر اچھائی کےلیے اثر رکھے اور جو تُجھے اعزاز بخشے۔ میں چیزوں کے پیچھے بھاگ کر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا کہ جو ختم نہ ہونے والی ہوں اور جنکا کوئی تعلق نہ ہو۔ براہِ کرم تیری مرضی پر چلنے اور تیری زندگی کو تلاش کرنے کےلیے رُوحانی فہم عطا فرما بجائے اِس کے کہ میں اپنے معاشرے کے سایہ کے پیچھے چلوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔