آج کی آیت پر خیالات
بعض اوقات ہماری بُرائی کے ساتھ لڑائی کی قوت ہمارے پرانے تجربات کی وجہ سے ، یا دوسروں کے حوصلہ دینے سے، اور کلام میں موجود سچائی کے علم سے آتی ہے۔ آخر میں ہمارے طاقت خداوند قادرِ مطلق سے آتی ہے۔ پولُس اپنے افسیوں کے نام خط میں مسیحیوں کو بتاتا ہے کہ اِسی طاقت کی وجہ سے یسوع مُردوں میں سے جی اٹھا۔ (افسیوں ۱ باب ۱۹ تا ۲۰ آیت) ہمارے اندر اس طاقت کی بنا پر، خدا اس سے بہت بڑھ کے کر سکتا ہے جو ہم مانگتے اور تصور کرتے ہیں۔ (افسیوں ۳ باب ۲۰ تا ۲۱ آیت) سب سے اہم یہ ہے، جیسا کہ ہم روح کا ہتھیار پہنتے ہیں اور اپنے آپ کو روحانی نظم و ضبط کے لیے پیش کرتے ہیں، خدا ہمیں طاقت اور قدرت سے نوازتا ہے۔ تو ہم خدا کی قدرت میں مضبوط ہو جاتے ہیں۔
میری دعا
اے خدا، قادر خدا، میرے ابّا باپ اور پیار کرنے والے چرواہے، مجھے اپنی قوت اور رحمت سے نواز تاکہ میں بُرائی کی ترغیب اور حملے کا مقابلہ کر سکوں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔