آج کی آیت پر خیالات
جس جنگ کا ہمیں سامنا ہے وہ جسمانی نہیں ہے۔ باوجود اس کے، کہ یہ روحانی جنگ ان طاقتوں کے ساتھ ہے جن کو آپ آسانی سے دیکھ نہیں سکتے اور جو کہ بہت ہی طاقت ور ہیں۔ ہم اس تصوراتی جنگ یا ایک غیر متعلق جدوجہد کے طور پر اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔ واضح طور پر شیطان کائن کے دروازے پر بیٹھا رہا، اس خواہش میں کہ اس کو پیچھے لگائے، اس لیے وہ دروازے پر کھڑا تھا۔ (پیدائش ۴ باب ۷ آیت) ۔ وہ اپنی تمام تر طاقت استعما ل کرے گا کہ وہ ہمیں تباہ، برباد کردے یا شکست دے سکے۔ ہمیں اس جنگ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اپنی روح کی طاقت کو پہچاننا چاہیے۔
میری دعا
اے خدا، مجھے معاف کردے کہ میں نے شیطان کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ میرے اندر ہر چیز ایسا مقدس ذہنی انقلاب پیدا جو کہ ان چیزوں سے جُڑی ہوئی ہیں جو ناپاک ہیں اور جو کہ آپ کے کام اور مرضی کے خلاف ہے۔ مجھے اس قابل بناکہ میں ترغیب سے دھوکہ نہ کھاؤں اور مجھے ہر طرح کی بُرائی کی قوت سے نجات دِلا۔ یسوع کے قادر نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔