آج کی آیت پر خیالات
بائبل بار بار ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم اُس قوت کے ساتھ رُوحانی جنگ میں ہیں جو کہ طاقتور، خَبیث،اور بد ہے (افسیوں 6 باب 10 تا 12 آیت)۔ ہمیں ہر بُرائی کو واضح انداز میں دیکھنا ہوگا۔ ہمیں کسی شیطان اور اُس کے کسی کام میں اپنے آپ کو شامل نہیں کرنا چاہیئے۔ لیکن ہمیں یہ بھی یاد کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا خُداوند شیطان اور تمام فرشتوں سے عظیم ہے۔ وہ وفادار ہے۔ وہ ہمیں ہمارے دشمن کے ہاتھوں ترک نہیں کرے گا۔ وہ ہمیں قوت دے گا اور اگر ہم اُسے آنے دیں تو وہ ہمیں ہر حملے سے بچائے گا۔
میری دعا
قادرِ مطلق خُدا، تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے اپنے بیٹے کے کفارہ کے وسیلہ سے فتح بخشی ہے، مُردوں میں سے اُس کا جی اُٹھنا، اور واپس آنے اور مجھے گھر لے جانے کا اُس کا وعدہ۔ براہِ کرم مجھے قوت اور طاقت بخش کہ میں شیطان کی ترغیب اور مزاحمت اور ورغلانے پر قابو پا سکوں۔ اے خُداوند، تُو ہی ہے جس کی میں عبادت، خدمت، اور تابعداری کرنا چاہتا ہوں۔ تمام تر جلال اب سے ابدتک تیرا ہی ہو، یسُوع کے نام میں۔ آمین۔