آج کی آیت پر خیالات
جنت ایک ایسی چیز ہے جو ہم اپنے دل کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ جب ہم حوصلہ شکن، شک میں اور پریشانی میں ہوں، تو ہمیں منور ہونے کے لیے دل کی آنکھوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ سحر ہماری تاریکی میں چمکنی چاہیےاور پھر ہم اُمید اور وراثت کی سحر کو دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن جب چیزیں بُری دکھائی دیں، اُن چیزوں کو یاد رکھنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم اُن کو گا کر یاد کریں، دعا کریں، اور خُدا کے وعدوں کو پڑھیں۔
میری دعا
اے خُدا تُو میری اُمید ہے۔ میں تُجھ پہ اور تیرے وعدوں پر یقین کرتا ہوں۔ لیکن میں یہ اقرار کرتا ہوں بعض اوقات، اور جیسا کہ ابھی، میں اپنے اعتماد کے لیے جدوجہد کرتا ہوں کہ تو میری دعاؤں کے بدلے میں ردعمل نہیں دے گااور تُو وہ نہیں کرے گا جو کہ میری زندگی کے لیے کرنے کے لیے میں بھروسہ کرتاہوں۔ مجھے اپنے رُوح سے معمور کر اور میرے شکوک کو اطمینان دے اور میرے جذبے کو اُبھار کہ میں کھل کر تیری خدمت کر سکوں اور دوسروں کے ساتھ تیرا فضل بانٹوں۔ خُداوند یسُوع کے وسیلہ سے مانگتا ہوں۔ آمین۔