آج کی آیت پر خیالات
مستقبل کے بارے میں عاجزی! ہم آنے والے کل کو روک نہیں سکتے۔ کئی دفعہ ہم آنے والے کل کو معمولی لے لیتے ہیں: لیکن اب نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آنے والا کل آئے ہی نا۔ کل کچھ بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ کل جو کچھ ہم نے سوچا ہوا ہے وہ گم ہو سکتا ہے۔ اس غیر حوصلہ مند حالات میں، کیا کوئی ایسی مثبت چیز ہے جس پر ہم اعتماد کر سکتے ہیں؟ ہاں بالکل۔ ہم جانتے ہیں کہ آنے والا کل خدا کے ہاتھ میں ہے۔ ہم جانتے ہیں کیونکہ ہماری زندگی مسیح کے ساتھ خدا میں چھپی ہوئی ہے(کرنتھیوں 3 باب 1 تا 4 آیت) ہمارا کل محفوظ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ ویسا نہ ہو جیسا ہم نے سوچا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ ہمارے منصوبے کے مطابق نہ ہو۔ لیکن، یہ ویسا ہی ہوگا جیسا خدا نے سوچا ہے اور وہ اطمینان، فتح، اور عظمت کے ساتھ اس کا اختتام کرے گا۔
میری دعا
اے خدا، میرے کل کا سارا آرام تیرے ہاتھ میں ہے۔ میں تجھ سے یہ مانگ سکتا ہوں کہ میں آج تیرے لیے مفید ہونگا، ایسا حوصلہ مند جس کو کل کے بارے فکر نہیں، ایسا وفادار کہ میں اپنا پیار اور اپنا وعدہ تیرے ساتھ نا توڑوں۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔