آج کی آیت پر خیالات
خارج کر دیا گیا۔ مسترد کر دیا۔ ضائع کر دیا گیا۔ ترک کر دیا. بھُلا دیا گیا. ایک طرف دھکیل دیا۔ منتخب نہ کیا گیا۔ یہ سب احساس کے ایک ایسے پہلو کو بیان کرتے ہیں کہ آپ کچھ بھی نہیں ہیں۔ شیطان ہمارے جسم کو بولنے کے لیے ہتھیار اور مواقع دیتا ہے کہ ہم اپنی مذمت میں یہ الفاظ کہیں۔ لیکن اے خُدا—بائبل مقدس میں اِن دو عظیم الفاظ کو—یسُوع میں ہمیں محبت کی اور ہمیں اپنے کُنبہ میں لایا اور ہمیں مقصد دیا۔ اب ہم خُدا کے لوگوں کا حصہ ہیں! ہم جیتی ہوئی ٹیموں کی ٹیم میں سے چُنے گئے ہیں۔ ہمیں رحم مِلا ہے! فضل نے ہمیں دھو دیا ہے اور خُدا کی محبت نے ہمیں اپنے خاندان میں لے پالک بنایا ہے۔ پطرس بدنام اور ستائے ہوئے لوگوں کو ایک یاد دہانی دیتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو "کم حثیت سمجھیں یا وہ اپنے آپ کو نئی شناخت کے ساتھ منتخب کریں۔ شکر ہے، پطرس کے الفاظ ہمارے دلوں سے بات کرتے ہیں۔ تم، یسُوع میں پیارے دوست، خُدا کے فرزند ہو۔ تم اُس کے ابدی اور فاتح لوگوں میں شامل ہو—جیسے کہ موسیٰ، آستر، پولُس، اور مریم مگدلینی۔ رحم نے گناہ اور ناکامی کی طاقت کو اُلٹ دیا ہے اور تمہارے اندر رُوح القُدس کی حضوری کے وسیلہ سے فضل کو رکھ دیا ہے۔ چنانچہ آج ایسے نہ جیو جیسے تُم" پہلے" جیتے تھے: آج تم ایسے جیو کہ جیسے تم مسیح میں ہو۔
میری دعا
اے رحم کے باپ اور فضل کے خُدا، تیرا شکر ہو کہ تُو نے مجھے نیا بنایا—اپنا فرزند، اپنے لوگوں کا حصہ، اور دنیا میں ایک مقصد کے لیے میرے سامنے ایک مقصد رکھ۔ براہِ مہربانی میری مدد کر کہ شیطان کا نہیں بلکہ اپنے بارے میں تیرا بیان سُن سکوں۔ میری مدد کر کہ میں تیرے الفاظ کے ساتھ اپنی شناخت کو بیان کر سکوں نہ کہ اپنے الفاظ میں اپنی مذمت کروں۔ میں جو بھی ہوں اُس کے لیے تیرا شکر ہو کہ میں وہ اُس قید میں نہیں ہوں جس میں پہلے تھا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔