آج کی آیت پر خیالات
کلام یہ بتاتا ہے کہ خُدا وفادار ہے! ہم نے اِس کا تجربہ کیا ہے۔ دراصل،ہم خُدا کے اس عہد کو فروغ دیتے ہیں، خاص کر چیزیں ویسے نہ ہو رہی ہوں جیسا کہ اُن کو ہونا چاہیئے۔ چنانچہ جب شیطان ہمیں ترغیب کے ساتھ گھیر لیتا ہے، یا جب ہم کمزور یا باغی ہوتے ہیں، تو کیا یہ تسلی بخش نہیں ہے کہ ہم معاف کیے جا سکتے ہیں اور دوبارہ سے پاک کیے جا سکتے ہیں؟ خُدا چاہتا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کو ویسے ہی پُکاریں جیسا کہ وہ پُکارتا ہے۔ ("لفظی" طور پر اقرار کرنے کا مطلب ہے کہ "ویسا ہی کچھ کہا جائے جیسا کہ خُدا کہتا ہے") شاندار طور پر،خُدا ہمیں معاف کرنے سے بھی بڑھ کر کرتاہے۔ وہ ہمیں صاف کرتا ہے۔ ہم دوبارہ سے نئے، تازہ، خالص، اور پاک بن گئے! یہ صرف ایمان دار ہونے اور خندہ پیشانی سے چیزوں کو مان لینے سے بہترہے۔
میری دعا
اے باپ، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ تیری شفقت معافی اور مجھے پاک صاف کرنے کےلیے تیری تعریف بیان کر سکوں۔ میں اپنی کمزوری، بغاوت، اور ٹھوکر کھانے کےلیے معافی چاہتا ہوں۔ تجھے شرمندہ کرنے کےلیے مجھے بہت افسوس ہے۔ تیرا شُکر ہوکہ تُو نے مجھے دوبارہ سے خوش آمدید کہا ہے اور مجھے یہ یاد دلایا ہے کہ میں تیرا پیار فرزند ہوں۔ براہِ کرم قوت بخش کہ میں اپنی ناکامیوں کو درست کروں اور تیرے بیٹے یسُوع کے میں مکمل طور پر پاکیزگی میں پختگی حاصل کروں، جس کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔