آج کی آیت پر خیالات
یسُوع خُداوند ہے! خُدا کا منصوبہ مسیح میں پسند کیا گیا۔ خُدا کے منصوبے کا مرکز یسُوع کے ٹھیک وقت پر آنے سے تھا۔ خُداوند کا منصوبہ تھا کہ وہ یسُوع کو سب کا خُدا بنا کر اتحاد پیدا کرے! اورکیا تھا، یہ منصوبہ جس سے ہمیں نجات ملتی ہے اِسی سے خُداوند کو خوشی ملتی ہے۔ خُدا ہی بچانے والا خُداہے۔ یسُوع ہمارا بچانے والا اور خُدا ہے۔ چنانچہ ابھی وہ مسلہ جسکا ہمیں سامنا ہے وہ یہ ہے کہ: ہماری زندگی، ہمارے دلوں، ہمارے رازوں، ہمارے گناہ، ہماری بغاوت، کا وہ کون سا ایسا حصہ ہے جو ہم نے اُس کے سامنے نہیں جھکایا؟
میری دعا
اے خاص خُدا، میں جانتا ہوں کہ میرا دل دھوکے باز ہے۔ بعض اوقات میں اپنے آپ کو بے وقوف بناتا ہوں۔ لیکن جب میں تیری حضوری میں آتا ہوں اور تیرے کلام سے مجھے احساسِ جرم ہوتاہے، تو مجھے اُن چیزوں کا احساس ہوتا ہے جو کہ میں نے تیرے کنٹرول اور یسُوع کی سرداری میں ابھی تک نہیں دیا۔ براہِ کرم، پیارے خُدا، رُوح القُدس کو استعمال کرتے ہوئے مجھے میرے خود فریبی کا احساس دِلا تاکہ میں پوری طرح تیری مرضی میں کھو جاؤں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں جو خُداؤں کا خُدا ہے۔ آمین۔