آج کی آیت پر خیالات
اپنی زندگیوں کا تجزیہ کرنے کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ اُن کو انتظار کے طور پر دیکھیں۔ طویل یا مختصر، ہم اپنی "بابرکت اُمید" کا انتظار کرتے ۔ ہوئےاُمید میں جیتے ہیں۔ اِس اُمید کی بنیاد یسُوع کے واپس آنے پر ہے۔ لیکن صرف واپسی سے بڑھ کر، ہماری اُمید اُس کی ہمارے نجات دہندہ کے طور پر شاندار واپسی پر ہے۔ اُس دن، یسُوع میں ہمارا بھروسہ مستحکم ہوگا اور ہمارا بلند ترین خواب پُورا ہوگا۔
میری دعا
شاندار اور وفادار خُدا، پہلی دفعہ یسُوع کو میرے گناہوں کے لیے بھیجنے کےلیے میں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ براہِ کرم جیسا کہ میں اُس کے شاندار واپسی کے انتظار میں ہوں تو تُو مجھے قوت بخش، تاکہ میں فتح یابی سے اب اور مستقبل میں تیرے ساتھ جی پاؤں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔