آج کی آیت پر خیالات
جیسا کہ ہم خاندان میں ہر کسی کے لیے نہیں بولتے، ہم صرف وہ کر سکتے ہیں جس کی خاندان کا ہر بندہ خواہش کرتا ہے: ہم خُدا کی خدمت کریں گے! لیکن صرف ماننے سے بڑھ کر، آئیں راہنمائی کے لیے ایک مثال قائم کریں۔ "میں آج خُدا کی خدمت کروں گا"! پھر ہم اُن کو کہیں کہ ہمارے ساتھ آؤ۔
میری دعا
اے مہربان چرواہے، مجھے فہم عطا فرما، کہ میں اپنے خاندان کی تیری طرف راہنمائی کیسے کروں۔ میرے والدین کو برکت دے اور اُن کے عقیدے کے لیے تیرا شکر ہو۔ مجھے حوصلہ اور حساسیت بخش تاکہ میں تیرے فرزندوں کے ساتھ موثر طریقے سے تیری سچائی بانٹ سکوں۔ اے خُدا، اُن والدین کو برکت دے جو کہ اُن بچوں کی پرورش کر رہے ہیں جنہوں نے میرے بچوں سے شادیاں کرنی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ میرا گھر ایسا ہو جہاں تیرے نام کو جانا جائے، سراہا جائے، عزت دی جائے اور محبت دی جائے۔ یسُوع کے نام میں حلیمی سے مانگتا ہوں۔ آمین۔