آج کی آیت پر خیالات
ہم سے ہر ایک تاریخ بنا رہا ہے۔ ہماری زندگیوں کا اثر اُن تمام لوگوں پر نقش ہوتا ہے جن کو خُداوند ہماری زندگیوں میں چھُونے کےلیے لایا ہے۔ یہ امثال ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہماری تاریخ ہم سے کہیں زیادہ دیر تک زندہ رہتی ہے۔ اگر ہماری زندگیاں راستباز ہیں، تو ہماری زندگی ایک جاری رہنے والی برکت ہے جو کہ نسلوں کو منتقل ہوتی رہتی ہے۔ دُوسری طرف، اگر ہماری زندگیاں بدی کےلیے دی گئی ہیں، تو ہم کسی ایسی چیز کی چھاپ چھوڑ جاتے ہیں جو کہ مفید تھی لیکن وہ کھٹی پَڑ گئی ہو اور کوئی ایسی ابدی چیز جو کہ خراب ہوگئی ہو۔
میری دعا
اے قادر خُدا، ایسا ہو کہ میری زندگی میرے بچوں اور میرے بچوں کے بچوں کےلیے ایک اچھی برکت کا وسیلہ ہو—خواہ وہ بچے جسمانی ہوں یا رُوحانی ۔ ایسا ہو کہ میرا تاثر تُجھے جلال بخشے اور دُوسروں کو تجھے اور تیری نجات کو جاننے کےلیے لے کر آئے۔ مجھے تب معاف کر دے جب میں اپنے اثر کا وہ سایہ نہ دیکھ پاؤں جو کہ اُس سے پیدا ہوا ہے اور مجھے اُن کو دیکھنے کا موقع عطا فرما جو تُو نے کسی مقصد کے تحت میرے راستے میں لایا ہے تاکہ اُس کو فضل کے لیے چھُؤا جائے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔