آج کی آیت پر خیالات
مغربی ٹیکسس میں ترقی پانا میرے پہلے سالوں کا حصہ تھا، میں یقینی طور پر جانتا ہوں کہ "پیاسی زمین" کس کو کہتے ہیں۔ کالی گرد چھٹ گئی، اور زمین میں گہری دراڑیں چھوڑ گئی۔ تمام گھاس پیلی ہو گئی، پھر بھوری، پھر وہ ختم ہو گئی۔ ہوا کے جھونکے بنجر زمین پر گرد اُڑاتے ہیں۔ جب آخرکار بارش آتی ہے، جب پانی تر سطح پر دوڑتا ہے تو " پیاسی زمین" وافر مقدار میں پانی پی جاتی ہے پھر وہ گہری دراڑوں میں جا گرتا ہے۔ زمین پھول جاتی ہے، گھاس دوبارہ پیدا ہو جاتا ہے، اور رواں دواں ہو جاتی ہے۔ مغربی خطے کی رُوحانی بنجر زمین میں، خُدا کا رُوح القُدُس اپنی برکات نازل کرتا ہے، تازگی کے مواقع لاتا ہے، اور ہمارے پیارے دلوں کو بحال کرتا ہے۔
میری دعا
فیاض اور پیارے کرنے والے باپ، اُن سب برکات کےلیے تیرا شُکر ہو جو تُو نے میری زندگی میں اُنڈیلی ہیں۔ سب سے بڑھ کر، تیری حضوری، تیری قوت، تیرے فضل، اور تیری تازگی کی برکات کےلیے اے باپ تیرا شُکر ہو جو تُو نے رُوح القُدُس کے وسیلہ سے مجھے بخشی ہیں۔ یسُوع کے نام میں شُکر ادا کرتا ہوں۔ آمین۔