آج کی آیت پر خیالات
پولوس نے (گلتیوں 3 باب 26 تا 29آیت) میں گلتیوں کو بتایا کہ "تُم سب مسِیح یسُوع میں ایک ہو!" تاہم، شیطان، مسلسل خُدا کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اُس کے ذرائع میں سے سب سے مؤثر ذریعہ عورتوں اور مردوں کو تقسیم کرنا رہا ہے—خواہ گھرانوں میں یا کلیسیا میں۔ پولوس ہمیں یاد دِلاتا ہے کہ اگر یسُوع ہمارا خُداوند ہے، ہمیں یہ پہچاننا ہے کہ ہمیں ایک دُوسرے کی ضرورت ہے اور ایک دُوسرے کو قدر دینے کے ہم پابند ہیں۔ اِس کی بجائے کہ شیطان ہمیں ہمارے اختلاف کی وجہ سے تقسیم کر دے، ہمیں اپنے نجات دہندہ کے گرد اکٹھے ہونے کا انتخاب کرنا ہے۔
میری دعا
پاک خُدا، جس کی صورت پر مُجھے بنایا گیا ہے، براہِ کرم مُجھے حوصلہ عطا فرما کہ میں سب کی قدر کروں اور احترام بخشوں جیسا کہ تُو نے مُجھے قدر بخشی۔ براہِ کرم کوئی نسلی، سماجی، یا جنسی اختلاف ہر شخص جو تُو میری زندگی میں بھیجتا ہے اُن کی قدر کرنے میں میرے ساتھ مداخلت نہ کرے۔ مُجھے اُن کی قدر کرنے کےلیے یسُوع جیسی آنکھیں اور دِل اور الفاظ عطا فرما جیسے میرا نجات دہندہ کرتا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں جو ہمارا نجات دہندہ ہے۔ آمین۔