آج کی آیت پر خیالات
عاقِل لوگوں کو دُوسروں کو نیچا دِکھا کر اور اُن کی بے عزتی کرکے اپنے فہم کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اِس کی بجائے وہ اپنی زبانوں پر قابو رکھیں اور اپنی زندگیوں سے یہ اظہار کریں کہ کیا اچھا، قابلِ احترام، راست، اور سچ ہے۔ طنز سے بھری دُنیا اور ایسا معاشرہ جو ایسے شخص کی طرف متوجہ ہوتا ہے جو دُوسروں کو تیزی سے نیچے گِراتا اور انتہائی پھُرتی سے "نیچے گِراتا" ہے، ہم اپنے الفاظ کے ساتھ برکت دینے کےلیے بُلائے گئے ہیں(افسیوں 4 باب 29 آیت)۔
میری دعا
پاک باپ، میری گفتگو میں تُو مُجھے فہم عطا فرما۔ شاید یہ اَوروں کے لیے برکت اور تیرے لیے حمد کا ذریعہ ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔