آج کی آیت پر خیالات
خدا محبت ہے۔ خدا محبت کا ذریعہ بھی ہے۔ وہ روح القدس کے ذریعے محبت ہمارے دل میں اُنڈیلتا ہے (رومیوں 5:5)۔ چنانچہ کیسے ہم اپنی کلیسیا، اپنے خاندان، اپنے چھوٹے گروہوں، اپنے معاشرے میں محبت بھر سکتے ہیں؟ ہم ان گروہوں میں محبت کی ترقی کے لیے دعا کرتے ہیں، آئیں ان کو بتا دیں کہ ہم ان کے لیے دعا کر رہے ہیں، اس کے بعد اسی محبت کا مظاہرہ اسی گروہ کے ساتھ کریں۔
میری دعا
اے باپ، میری مدد کر کہ جو میرے چوگرد ہیں ان کے لیے محبت کی مثال بنوں۔ روح القدس کے ذریعے سے میرے دل میں محبت اُنڈیل اور پھر وہی محبت دوسروں میں میری ذندگی سے پھیلے۔ ہماری جماعت میں محبت کرنے والی روح کی مدد کر کہ وہ زیادہ سے زیادہ ترقی کرے، نا صرف ایک دوسرے سے، بلکہ ان سے جو ہمارے ارد گرد ہیں اور ہماری سلطنت کا حصہ نہیں ہیں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔