آج کی آیت پر خیالات
اپنے رشتہ داروں، دوستوں، خاندان، اور اجنبیوں کی کھلی قبروں پر کھڑے ہوکر، میں اِس کا ظہور اور موت کی خاتمیت اور ہماری انسانی کمزوری ظاہر ہوتی ہے۔ لیکن مسیح کی موت ایک عظیم یاد دہانی ہے کہ موت نقطہ نظر اور ایمان کا معاملہ ہے۔ میرا ایمان ہے کہ خُدا نے یسُوع کو مُردوں میں سے جلایا اور یسُوع ہم میں سے اُن کے لیے پہلا پھل ہے جو اُس پر ایمان رکھتے ہیں۔ وہ نہ صرف رُوحانی طور پر، بلکہ جسمانی طور پر زندہ ہے۔ کیونکہ یسُوع زندہ ہے تو ہم بھی زندہ ہیں!
میری دعا
قادر خُدا، تیرے فضل،رُوح، معافی اور زندگی کے تحائف کے لیے تیرا شکر ہو۔ سب سے بڑھ کر تیرے بیٹے کے تحفے کے لیے تیرا شکر ہو، جس نے تیری نجات کے وسیلہ سے مجھے زندگی اور ابدی زندگی بخشی۔ جبکہ میری مرنے کی کوئی عظٰیم خواہش نہیں، میں جانتا ہوں کہ میں یسُوع کے وسیلہ سے موت میں سے تُجھے اور تیری فتح کو دیکھ سکتا ہوں۔ براہِ کرم مجھے حوصلہ عطا فرما تاکہ جب تک تُو مُجھے گھر نہیں لے جاتا میں تُجھ میں جیئوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔