آج کی آیت پر خیالات
موسیٰ نے ہمیں خُدا کے احکام کے بارے میں تین اہم پیغامات دیئے ہیں۔ پہلا، والدین ہونے کے ناطے،ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اِن کو اپنے بچوں کو سِکھائیں—یہ حکومت، سکولوں، اور نہ ہی یہ ہمارے گرجا گھروں کی ذمہ داری نہیں ہے۔ دُوسرا، ہمیں اُن کو روزانہ زندگی کے کورس کے بارے میں سِکھانا ہے جیسا کہ ہم روز مرّہ اپنے گھرانے میں کرتے ہیں۔ تیسرا، جیسا کہ ہم اپنے بچوں کی پرورش کریں ہمیں مسلسل اپنے الفاظ اور اپنی زندگی دونوں سے اُن کو سِکھانا ہے۔ اب ہم اِس کو ایک کام، ایک بوجھ، ایک بھاری ذمہ داری،کے طور پر دیکھ سکتے ہیں یا پھر ہم اِس کو زندگی کو مستقبل کے لیے ایک شکل دینے اور اور بچوں کی پرورش کرنے میں خُدا کے ساتھ شراکت کرنے کے موقع کے طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ وہ ایسے شخص بنیں جو خُدا کی بادشاہی کے لیے ابدی تبدیلی پیدا کرے۔ ایسی شراکت داری کا حصہ ہونا کتنی شادمانی کی بات ہے۔
میری دعا
اے خُداوند خُدا، براہِ کرم میری مدد فرما جیسا کہ میں دُوسروں کو اپنے ایمان کا حصہ بنانے کی جستجو میں ہُوں، خاص کر وہ جو میرے گھرانا میں ہیں۔ براہِ کرم مُجھے اُن کے لیے مسلسل اور سچے گواہ کے ساتھ برکت دے اور مُجھے ٹھیک وقت پر کہنے کےلیے دَرُست الفاظ عطا فرما۔ مُجھے یہ پیار بھرے احترام کے ساتھ یہ کہنے کے لیے قوت اور حساسیت عطا فرما، اور ایک مضبوط مسیحی ہونے کے لیے حوصلہ عطا فرما جو میرے بچوں اور اُن کے بچوں کے لیے ایک نمونہ ہو۔ سب سے بڑھ کر، شاید ہو جن کو میں نے متاثر کیا ہے تیرے لیے زندگی بسر کرنے میں میری شادمانی دیکھ پائیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔