آج کی آیت پر خیالات
"روزانہ کوشش کرو!" یہ ایک مشکل کام ہے۔ لیکن یہ بات یاد رکھو کہ جہاں جبر کیا جاتا ہے: امن اور باہمی امن۔ اس نصیحت کی دونوں اطراف میں دو طرح کی ذمہ داریاں ہیں۔ اگر مجھ میں امن اور سلامتی ہے تو میں بھی امن کا پرچار کروں گا۔ مجھے خودا پنی اصلاح کرنی ہے، اور اصلاح کے لیے تیار رہنا ہے، اگر باہمی اصلاح کو عمل میں لانا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، ہم خدا کے کنبے میں دوسرے لوگوں کےساتھ جی رہے ہیں۔ وہ چاہتا کہ ہم اس روحانی کنبے میں رشتے بنائیں۔ وہ ہمیں یاددلاتا ہے کہ اس کے لیے سحت جدوجہد کی ضرورت ہوگی۔ لیکن، کیا یہ ہر کنبے کے رشتوں کا سچ نہیں ہے؟ کہ محبت کا مطلب قربانی، جدوجہد، اور دوسروں کی فکر کرنا ہے۔ جب ہم اپنی محبت اپنی مرضی سے بانٹتے ہیں، تاہم، تو یہ لازمی طور پر دیکھا گیا ہے کہ وہ ہمارے پاس واپس آتا ہے!
میری دعا
پیارے آسمانی باپ، مجھے میری بے صبری اور خودغرضی کے لیے معاف کردے۔ مقابلے کے بُرے رویے کو شکست دے جو کہ میں نے تیرے کنبے میں دوسروں کے ساتھ بحث اور اختلافات میں ظاہر کیا۔ مجھے اپنے روح کے ساتھ قوت بخش کہ میں ان پہلوؤں پر نظر ڈال سکوں جن میں مَیں دوسروں کے لیے حوصلے اور برکت کا باعث ہو سکتا ہوں۔ یسو ع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔