آج کی آیت پر خیالات
قہقہوں اور گانوں نے بڑھ کر کوئی خوشی کا اظہار نہیں ہو سکتا۔ ہم خُدا کے لیے گاتے ہیں کیونکہ ہم شادمان ہیں! ہماری موسیقی ظاہری یا رُکنے والی نہیں ہے، بلکہ اِس سے بڑھ کر اِس کی آواز دل سے اور زیادہ ہوگی۔ شکرگزاری ہمیں خُدا کی حضوری میں لے کر جائے گی اور یہ ہماری بچائے جانے کی خوشی ہے جو ہمیں گانے پر مجبورکرتی ہے۔
میری دعا
اے حیرت انگیز اور عظیم خُدا، تیرا شکر ہو کہ تُو نے مجھے گناہوں، موت، شریعت اور بیکاری سے بچایا۔ مجھے رُوح القُدس کے وسیلہ سے بچانے اور ضمانت دینے کے لیے تیرا شکر ہو، تاکہ میں اور تیری حضوری میں آؤں اور شادمانی میں بڑھتا جاؤں۔ تیرے پیار اور تیرے فضل نے مجھے اُمید بخشی ہے بلکہ مجھے تیرا فرزند بنایا ہے۔ میرے دل کی آواز سُن اور میرے حمد و ثنا کے گیتوں سے شادمان ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں اور اب سے ابد تک تیری حمد و ثنا پُکاروں گا۔ آمین۔