آج کی آیت پر خیالات
پولوس رسُول حیرت انگیز تھا۔ وہ سب سے زیادہ مسائل والی کلیسیا کو لکھتا ہے اور اُن کا شکریہ ادا کرنے کا بہانہ ڈھونڈتاہے۔ پہلے، وہ ان کا شکرگزار ہے کیونکہ یسُوع اُن کے لیے مُؤا۔ جب خُدا نے اپنا فضل دوسروں تک بڑھایا، تو ہم ایسا کیوں نا کریں؟ دوسرا، وہ اُن کے غلط استعمال کے علاقوں کو جانتا ہے جو کہ شکریہ ادا کرنے کی وجہ ہے—ہو سکتا ہے کہ اُنہوں نے اُس کو تباہ کر دیا،لیکن جب خُدا کی تعظیم کا مُعاملہ ہُوا، یہی تحائف کلیسیا کی برکت کا ذریعہ ہو سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ اُس کو مُشکل الفاظ کی پیروی کرنی ہے، پوُلُس کی مثال ہمیں یاد دلاتی ہے کہ خُدا کے فرزندوں کی پرورش ہونی چاہیے، تب بھی جب اُس فرزند کو کوئی مسائل ہوں۔
میری دعا
مہربان خُدا مُجھے وہ دل عطا فرما جس سے میں تیرے تمام فرزندوں کے لیے شُکرگزاری کے لیے وجوہات تلاش کر سکوں۔ میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ اکثر اوقات میرے لیے دوسروں کو ایسے دیکھنا آسان ہے جیسے وہ مُجھے دیکھتے ہیں، اپنی مذہبی رائے شئیر کر کے، یا یہ سوچ کر کہ وہ میرے لیے کتنی مُصیبت پیدا کرتے ہیں۔ مُجھے مُعاف فرما،کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اگر تُو نے میرے ساتھ وہی کیا ہوتا، تو میں تیرے فرزندوں میں سے نا ہوتا۔ براہِ کرم میری مدد کر کہ تیرے فرزندوں میں خوشی منا سکوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔