آج کی آیت پر خیالات
برنباس ایک اچھا آدمی تھا! کِیُوں؟ اِس کے بہُت سے اسباب ہیں۔ لیِکن، سب سے اہم سبب یہ تھا کہ اِیمان اور رُوح القُدُس سے بھرپُور تھا۔ یہ ہمیں حیران نہیں کرتا۔ جب رُوح القُدُس ہم میں سکونت کرتا ہے، وہ اُس وقت ہمارے اندر رُوح کا پھل پیدا کرتا(گلتیوں 5 باب 22 تا 23 آیت) اور ہمیں مسِیح کے کِردار سے متعارف کرواتا ہے(دُوسرا کرنتھیوں 3 باب 18 آیت)۔ اِس میں کوئی حیرانی نہیں ہے کہ برنباس کا اُن لوگوں کی زندگیوں پر اثر اتنا عظیم تھا جو انطاکیہ میں رہتے تھے؛ اُس کی زندگی خُدا کے رُوح کے زیر اثر تھی۔
میری دعا
پیارے آسمانی باپ،میں چاہتا ہُوں کہ میری زندگی کلام کی اچھائی اور تیری سلطنت کے پھیلاؤ کے لیے مئوثر ہو۔ میں زندہ کفارہ کے طور پر یہ اِلتجا کرتے ہوئے اپنے آپ کو تُجھے پیش کرتا ہُوں، کہ تُو اپنے بیٹے یسُوع کی فطرت سے میرا سامنا کروا اور مُجھے میں اپنے تیرے رُوح کا پھل پیدا کر۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔