آج کی آیت پر خیالات
میرے حساب سے، یہ خُدا کے کلام میں سے خُدا کی مرضی کی سب سے مُشکل یاد دہانی ہے۔ مُجھے لازم طور پر دُوسروں کو مُعاف کرنا ہے! اگر میں اِس کو رَد کروں گا تو مُجھے معافی کی اُس نہر سے خارج کر دیا جائے گا جو خُدا مُجھے دینا چاہتا ہے۔ جبکہ دُوسروں کو مُعاف کرنا کبھی بھی آسان نہیں، خُدا نہ صِرف ہمیں یہ کرنے کا حُکم دیتا ہے، اُس نے ہمیں مُعافی کے نمونہ کے طور پر اپنا بیٹا عطا کِیا ہے۔ اِس کے علاوہ، اُس نے رُوح القُدُس کی قوت کے وسیلہ سے ہمیں قوت عطا کرنے کا وعدہ کِیا ہے کہ ہم اُس کی مرضی کو پُورا کر سکیں۔ اصل مسئلہ: کیا ہم اُن کے لیے اپنی تلخی کو کم کریں گے جنہوں نے ہمیں زخم دِیا ہے؟
میری دعا
پیارے خُدا، میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کو اُس کے اُس گُناہ کے لیے مُعاف کرنا چاہتاہُوں جو اُس نے میرے خلاف کِیا۔ براہِ کرم میرے دِل سے مایوسی اور تلخی کو دُور فرما۔ براہِ کرم مُجھے ویسے مُعاف کرنے کی قوت بخش جیسے یسُوع نے کِیا۔ اِس کے علاوہ، پیارے باپ، براہِ کرم مُجھے سِکھا کہ جو تبدیلیاں میں اپنی زندگی میں کرنا چاہتا ہُوں اُس میں مُعاف کرنے کا میرے عہد کا مطلب کیا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتاہُوں۔ آمین۔