آج کی آیت پر خیالات
ہم تب گاتے ہیں جب ہم خوش ہوتے ہیں۔ ہم تب گاتے ہیں جب ہم بے دل ہوتے ہیں۔ آج ہم شکرگزاری کے بغیر گاتے ہیں۔ خُدا ہی تمام تر حمد کے لائق ہے، وہی تمام شکرگزاری کے لائق ہے۔ لیکن ہمارے تمام گیتوں کی بنیاد یسُوع ، اور تمام خوشخبری کا دعویٰ ہے جو کہ اُس کے وسیلہ سے ہمیں زندگی دیتا ہے۔ جیسا کہ وہ پیغام اور یسُوع کا کلام ہماری دلوں کو بھرتا ہے، ہمارے اُوپر شکرگزار فرزند ہونے کی دُھن ہے۔
میری دعا
اے خُدا، جو برکات تُو نے میری زندگی میں اُنڈیلی ہیں میں اُن کے لیے آج شکرگزار ہوں۔ تیری محبت، فضل، رحم، اور معافی میرے مستقبل کی اُمید ہے۔تیرے تحفے یسُوع نے مجھے آج زندگی دی ہے اور کل زندگی دینے کا عہد کیا ہے۔ شاندار جسمانی برکات، اسی طرح خاندانی برکات اور دوستوں کی برکات شاندار ہیں۔ لیکن سب سے عظیم تر برکت ضمانت ہے کہ میں تجھے رُو برُو دیکھوں گا اور ابد تک تیری حضوری کی عظمت کروں گا۔ یسُوع کے نام میں تیرا شکر اور تیری حمد کرتا ہوں۔ آمین۔