آج کی آیت پر خیالات
خُدا نے ہمیں برکت دینے کےلیے اپنا کلام بخشا ہے۔ جب ہم وہ مانتے ہیں جسکا وہ ہم سے مطالبہ کرتا ہے، تو ہم اُس برکت میں شامل ہو جاتے ہیں۔ دُوسری طرف، جیسا کہ یسُوع ہمیں پہاڑ کے کلام کے آخر میں یہ یاد دلاتا ہے، جب ہم خُدا کی مرضی کو جانتے اور اُس کو نہیں مانتے، تو ہم بے وقوف ہیں۔ میں آپ کے بارے میں نہیں جانتا، لیکن میں برکات حاصل کرنے کو ترجیح دیتا ہُوں۔ خُدا کا شُکر ہو کہ وہ ہم سے اپنے کلام کے وسیلہ سے بات کرتاہے—کتابِ مُقدس—تاکہ ہم اُس کی مرضی کو جان سکیں اور اُس کی برکات میں داخل ہو سکیں اور اِس کے لےی کہ وہ اپنے زندہ کلمے—اُس کے بیٹے—کے وسیلہ سے ہم سے بات کرتا ہے تاکہ ہم اُس کے دِل کو جان سکیں جیسے ہی ہم اپنی زندگیوں میں اُس پر عمل کرتے ہیں۔
میری دعا
اے باپ، تیرا شُکر ہو، کہ تُو نے اپنے کلام مقدس کے وسیلہ سے اپنی مرضی کو ہم پر عیاں کِیا۔ مُجھے برکت دینے کے لیے انتظار کرنے اور مُجھے بدی سے بچانے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ براہِ کرم مُجھے ماضی کے وقتوں کے لیے مُعاف کر دے کہ جب میں نے تیری مرضی کو نظر انداز کِیا یا اُس کا وفادار ہو کر اُس کو نظر انداز کِیا۔ آج، میں جان بُوجھ کر تیری مرضی اور وفاداری سے تیرے کلام کے مطابق جینا چاہتاہُوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔