آج کی آیت پر خیالات
سہنا! دکھ سہنا کس طرح خوشی کا باعث کیسےہو سکتا ہے؟ جب تک کہ یہ یسوع کے لیے نا ہو۔ یاد رکھیں کہ کس طرح پرانے رسول خوش ہوتے تھے کیونکہ وہ یسوع کے نام پر دکھ سہنے والے بن گئے تھے۔؟ (اعمال ۵ باب ۴۱ آیت) تم نے غور کیا کہ اس نے ہمارے لیے دکھ سہا تاکہ ہم بچ جائیں۔ جب ہم یسوع اور اس کی بادشاہی کے لیے دکھ سہتے ہیں، تو ہم دوسروں کو ایمان کے مطابق رہنے کے لیے متاثر کرتے ہیں اور سب کو ایمان کا خالص پن دکھاتے ہیں۔ چنانچہ کچھ لوگوں کے پاس ان کے جینے ، مرنے، اور دکھ سہنے کے لیےکچھ خاص چیزیں ہیں ۔ ہمارے پاس ان تینوں کے لیے وجوہات موجوو ہیں: ہماری زندگیاں یسوع میں فتح پائیں گیں! ( رومیوں ۸ باب ۳۲ تا ۳۹ آیت، پہلا کرنتھیوں ۱۵ باب)
میری دعا
اے خدا مجھے حوصلہ مند بنا! مجھے مصیبت کے وقت میں ایمان دار بنا اور ظلم و ستم، مشکلات، اور مصائب کے وقت میں مضبوط۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔