آج کی آیت پر خیالات
ہمارا شکریہ خُدا کی فطرت، عظمت اور اچھائی سے آتا ہے۔ ایک ثابت قدم وجہ جس سے ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ خُدا بھلا ہے اور اُس کی محبت لازوال، نہ ڈھلنے والی اور کبھی نہ ختم ہونی والی ہے۔
میری دعا
میری روح کے عظیم پیار کرنے والے، یسُوع کو بھیجنے کے لیے تیرا شکر ہو جو کہ تیری محبت کا مظہر ہے۔ اے باپ میں تُجھ سے پیار کرتا ہوں۔ جو تُو ہے اور جو تُو نے کیا ہےاُس کے لیے میں تُجھے پیار کرتا ہوں۔ جو تُو نے عہد کیا ہے اُس کے لیے میں تُجھے پیار کرتا ہوں۔ جو برکات تُو مُجھ پر نازل کرتا ہے اُس کے لیے میں تُجھے پیار کرتا ہوں۔ مُجھے اُمید دینے کے لیے میں تُجھے پیار کرتا ہوں۔ میں تُجھے پیار کرتا ہوں کیونکہ تُو نے پہلے مُجھے پیار کیا۔ میں تُجھے پیار کرتا ہوں کیونکہ تُو سارے پیار کے لائق ہے۔ لیکن میں اقرار کرتا ہوں کہ میرا پیار اتنا مضبوط نہیں ہے جتنا کہ تیرا ہے، چنانچہ براہِ کرم، اپنے رُوح القدس کے ذریعہ سے مُجھے اپنی محبت سے معمور کر۔ یسُوع کے نام میں، جو کہ تیرا بیٹا اور میرا نجات دہندہ ہے، میں اپنا دل تُجھ پر چھوڑتا ہوں۔ آمین۔