آج کی آیت پر خیالات
کرنتھیوں کے نام پولوس کے دُوسرے خط میں پولوس کے بار بار چلنے والے موضوعات میں سے ایک یہ ہے کہ خُدا کی قوت کمزوری میں کامِل بناتی ہے۔ پہلے کرنتھیوں میں، اُس نے زور دیا ہے کہ خُدا کی قوت، فہم، اور طاقت ظاہر کی گئی جو کہ عام طورپر کمزوری اور ذلت کی علامت تھی—صلیب(پہلا کرنتھیوں 1 باب 18 آیت—2باب5 آیت)۔ پولوس کمزور بزدل نہیں تھا—یاد رکھیں کہ وہ قائم رہا اور خُداوند کی خِدمت کرتا رہا(دُوسرا کرنتھیوں 11 باب 24 اور 27 آیت)۔ وہ صِرف یہ جانتا تھا کہ اُس کے تمام فن اور تربیت کے باوجود، وہ ماہر، ہوشیار اور اتنا مضبوط نہیں تھا کہ وہ سب کُچھ کرے جو کہ خُدا کی بادشاہت کے لیے کرنا لازم تھا۔ لیکن وہ جانتا تھا کہ جب ہم اپنی کمزوری کو جانتے ہیں، خُدا ہماری کمزوری کو لے لیتا ہے اور اُسے قوت کے ساتھ تب استعمال کرتا ہے جب ہم اپنے آپ کو اُس کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
Thoughts on Today's Verse...
One of Paul's recurring themes throughout 2 Corinthians is that God's strength is made perfect in weakness. In 1 Corinthians, he emphasizes that the strength, wisdom, and power of God are shown in what is normally a sign of weakness and humiliation — the Cross (1 Corinthians 1:18-2:5). Paul wasn't a wimp — remember all that he endured and kept on serving the Lord (2 Corinthians 11:24-27). He just knew that even with all his training and talent, he wasn't skilled, smart, or strong enough to do all that needed to be done for the Kingdom of God. But he knew that when we recognize our insufficiency, God takes our weakness and uses it powerfully when we offer ourselves to him!
میری دعا
پیارے آسمانی باپ، میں اُن تمام وقتوں کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں کہ تُو نے مُجھے قوت بخشی جب میں امتحان میں تھا، مُجھےفہم عطا فرما جب صورت حال مُشکل ہو، یا مُجھے تب قوت بخش جب مُجھے اُن حالات اور مواقع کا سامنا ہو جو میری قابو کرنے کی صلاحیت سے بڑھ کر ہو۔ مُجھے یہ احساس ہے کہ تُو نے مُجھے اپنے فضل سے بچایا ہے؛ لیکن ہر دن جب میں نے تیری خِدمت کی، مُجھے دوبارہ یہ یاد کرایا گیا کہ تیرے لیے میری خِدمت کے دوران تیرا فضل آگے بڑھ کر جاری ہے۔ یسُوع کے نام میں، تیرا شُکرہو۔ آمین۔
My Prayer...
Dear Heavenly Father, thank you for all those times that you have strengthened me when I was under trial, given me wisdom when in a difficult situation, or empowered me when I faced situations and opportunities greater than my ability to handle. I recognize that you saved me by your grace; but each day that I serve you, I am again reminded that your grace continues to propel me through my service to you. Thank you, in Jesus' name. Amen.