آج کی آیت پر خیالات
ہماری عِبادت اَتوار تک محدود نہیں! ہر دِن جب ہم اپنے آپ کویسُوع کے لیے خادِم کے طور پر پیش کرتے ہیں، ہم اُس کو اپنی عِبادت پیش کرتے ہیں۔ ہر وقت جب ہم شعوری طورپر بدی کا مقابلہ کرتے اور اچھائی کا انتخاب کرتے ہیں، ہم خُدا کو قبولیت اور خُوشنودی کی عِبادت پیش کرتے ہیں۔ کیا یہ دلچسپ نہیں کہ عِبادت صِرف گھرجا گھر کی عمارت میں نہیں ہوتی۔ کیا یہ شاندار نہیں کہ ہر دِن ہمارے اعمال اور ہمارے فیصلے ہماری خُدا کے لیے عِبادت کا اہم حصہ ہیں۔
میری دعا
پاک خُداوند، خُدا قادرِ مطلق، براہِ کرم آج اور ہر دِن جو آنے والا ہے میرے خیالات، میرے الفاظ، اور میرے اعمال کی پیشکش کو تیرے لیے میری پیار بھری عِبادت کو قبُول فرما۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔