آج کی آیت پر خیالات
روحانی دنیا کا یسوع، یشوع، جوشوع۔ مریم کا بدن، خُدا کا بیٹا، ہماری مدد کو آتا ہے تاکہ وہ ہماری زندگیوں میں سے شیطان کی پکڑ کو ختم کر سکے۔ وہ ہماری بے چین روح کو سلامتی اور ہماری مایوس راتوں کو روشنی دینے آ رہا ہے۔ وہ نا صرف ہماری رہنمانی کرنے اور برکت دینےآتا ہے، جو کوئی بھی نہ کرسکا وہ کرنے کو آتا ہے: وہ ہمیں ہمارے گناہوں، اُن روحانی داغوں، بغاوت، غلطیوں، جرائم، اور گناہوں سے بچانے کو آتا ہے۔ خدا کی حمد کرو! ایک ایسا چھٹکارا جس نے ہمیں ایسا فتح یاب بنایا جو ہم نہیں تھے، خالص، کامل اور یسوع کی طرح خُدا کے مقدس فرزند۔ ( کُلسیوں ۱ باب ۲۱ تا ۲۳ آیت).
میری دعا
اے خدا میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تو ُنے مجھے معافی، پاکیزگی اور یسوع کے وسیلہ سے تبدیلی اور روح القدس عطا فرمایا۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔