آج کی آیت پر خیالات
جب میں جوان تھا، میں ایسے عمل کرتا تھا کہ جیسے مُجھے تنبِیہ سے نفرت ہے۔ میں کھیل کا حصہ تھا۔ اب جب میں بڑا ہو گیا ہُوں، میں بہُت شکرگزار ہُوں کہ میرے والدین مُجھے بہُت پیار کرتے تھے کہ میری سختی سے تنبِیہ کرتے،پیارے کےساتھ میری راہنمائی کرتے، اور بار بار میری حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ اِس "خُدا کی تنبِیہ اور تربیت" نے مُجھے بہُت سی برکات سے نوازا ہے۔ اب میں ویسے ہی اپنی زندگی میں خُداوند کی تنبِیہ کو پہچاننا اور اِس کی قدر کرنا سیکھ سکتا ہُوں۔ فِکر کے برعکس کا مطلب ہے کہ تنبِیہ کے لیے آمادہ نہ ہونا۔ خُدا کا شُکر ہے کہ وہ ہمیں پیار کرتااور ہمیں اتنا جانتا ہے کہ ہماری زندگیوں میں شامل ہو اور آسمان کی طرف راہنمائی کرنے میں ہماری تنبِیہ کرے۔
میری دعا
آسمانی باپ، براہِ کرم تیری تنبِیہ کو پہچاننے اور میری زندگی کو درُست کرنے میں میری مدد فرما۔ میں غیر منقسم دِل کے ساتھ تیرے ساتھ رہنا چاہتا، الفاظ،خیال، اور عمل سے تُجھے خُوش کرنا چاہتا ہُوں۔ تاہم، میں اقرار کرتا ہُوں کہ بعض اوقات میرا دِل سرکش اور میرا اِرادہ کمزور ہو جاتا ہے۔ میں تیرا شُکر گزار ہُوں کہ تُو نے مُجھے اپنی پیار بھری تنبِیہ سے یہ پہچان کروائی کہ میں اپنی رُوحانی سِمت کھو چُکا ہُوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔