آج کی آیت پر خیالات
کون سا عظیم ترین تعمیراتی منصوبہ ہے جو کہ انسانی ہاتھوں نے تعمیر کیا؟ یسُوع اب بھی عظیم تر ہے! کون سی سب سے "پاک" جگہ کونسی تھی جہاں آپ رہتے آئے؟ یسُوع پھر بھی کہیں زیادہ پاک تر ہے؟ وہ کون سی حیران کردہ نظارہ تھا جہاں آپ نے دَورہ کِیا؟ یسُوع کہیں زیادہ پاک اور بے مثال ہے! وہ کون سا سب سے متاثر کُن تہوار تھا جس میں آپ شامِل ہُوئے؟ یسُوع کہیں زیادہ۔۔۔۔۔یسُوع وہ ہے جو عظیم تر ہے! کوئی بھی نہیں، کوئی دُوسرا نہیں،جو اُس کے سامنے شمع روشن کرے۔ جیسا کہ یوحنا بپتسمہ دینے والا ہمیں یاد دِلاتا ہے، کہ تمام وقتوں کے عظیم ترین مذہبی راہنما بھی بھی اِس قابل نہیں کہ اُس کے جُوتے کو کھول سکیں۔
میری دعا
اَے خُدا، میرے سامنے راستہ،سچائی، اور یسُوع کے وسیلہ سے زندگی عیاں کرنے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ مُجھے اُن وقتوں کے لیے مُعاف کردے جب میں نے اُس کے نام کا بے فائدہ استعمال کِیا یا اُس کے جلال کی قدر کو نہیں جانا۔ میرے اندر بچوں کی طرح خُوشی بھری حیرت کا احساس پیدا کر جس کی مُجھے اُس کی حضوری میں ضرورت ہے۔ یسُوع کے بے مثال اور پاک نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔