آج کی آیت پر خیالات
یسوع کیلئے کاملیِت + جُرات و حوصلہ مندی + دِینا + مُستقل مزاج = جلال ہے۔ نجات کے حِساب کِتاب میں صِرف ایک مِثال ایسی ہے جوانسان کی عقل سے بالا تر ہے، لیکن ایمان کے لحاظ سے، یہ طاقتور حکمت ہے۔ یسوع ہماری دنیا میں اس لیے آیا کیونکہ خدا کامل ہے۔ یسوع کے اندر آسمان کو چھوڑ کر انسانوں کی مشکلات کا سامنا کرنے اور دوسروں کے لیے اپنے آپ کو دے دینے کا حوصلہ تھا۔ یسوع میں صلیب کی تکالیف ،اور ڈرجھیلنے کی مضبوطی موجود تھی۔ پولُس رسول ہمیں یہ بتانا چاہتا ہے کہ خدا ہماری قربانیاں، ہماری فرمانبرداری، اور ہماری مشکلات نہیں بھولتا ہے۔ وہ ان کو اپنی خوشی سے اعزاز بخشتا ہے کیونکہ یسوع کی قربانی نے ہمیں پاک بنا دیا ہے!
میری دعا
پاک باپ اور خدا، میں یہ ایمان رکھتا ہوں کہ یسوع تیرا بیٹا اور میرا بچانے والا اور خدا ہے۔ میں اپنے دل کو جھُکاتا ہوں کیونکہ مجھے یسوع کے خدا ہونے پر کوئی شک یا مخالفت نہیں ہے۔ پیار کے شاندار تحفے کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ یسوع کے نام میں ۔ آمین۔