آج کی آیت پر خیالات
یہ سب سے اہم سوال ہے جو تم ہر وقت پوچھنا چاہتے ہو۔ کیا آپ کو واقعی اِس پر یقین ہے؟ کیا آپ کا یہ ایمان ہے کہ جب آپ یسُوع کے ساتھ بپتسمہ میں ایمان کے وسیلہ سے مَریں گے تو یہ موت آپ کی نفیس موت ہوگی اور آپ کی جسمانی موت آپ کو یسُوع سے الگ نہیں کرے گی؟ تمام زندگی، یہاں تک کہ آپ کی ابدیت اِسی سوال پر مُنحصر ہے۔
میری دعا
قادر مطلق اور ہمیشہ رہنے والے باپ، میرا ایمان ہے کہ کیونکہ تُو نے مجھے اپنے کُنبے کا حصہ بنایا ہے، تو وہ موت میرا کُچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ مجھے نئی قوت اور اعتماد کے ساتھ یہ جانتے ہوئے جینے میں مدد کر کہ شیطان میرا کچھ نہیں کر سکتا اور نہ موت میرا کچھ بگاڑ سکتی ہے میں یسُوع، تیرے بیٹے اور خُداوند کے وسیلہ سے تیرا ہوں جو کہ مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ میرے نجات دہندہ کے قیمتی نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔