آج کی آیت پر خیالات
ہم یسُوع کی قربت میں رہ کر اُس کے کردار کو پہنتے (پھل دار)ہوتے ہیں۔ فردوس اور زمین کا فاصلہ اتنا زیادہ نہیں ہے کیونکہ فردوس تو ہمارے ساتھ ہے۔ یوحنا ۱۴ باب میں یسُوع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اگر ہم اُس کے سامنے جھکیں، تو وہ ہمارے اندر بسنے کے لیے آئے گا اور اپنے آپ کو ہمارے سامنے ظاہر کرے گا۔ چنانچہ جیسا کہ ہم اُس کے آگے جھکیں، تو ہم اُس کو زیادہ جانیں گے۔ ہمارے اندر اُس کی زندگی حقیقی بن جائے گی۔
میری دعا
قیمتی خُداوند، میں تیرے کلام، تیری مرضی اور تیرے نمونہ کی پیروی کرنا چاہتا ہوں۔ میں تُجھے عظمت دینے، پیار کرنے، اور تُجھے جاننے کےلیےتیری پیروی کرنا چاہتا ہوں۔ چنانچہ براہِ کرم، میری مدد کر کہ میں تُجھے بہتر انداز میں جانوں اور زیادہ قُربت سے تیرے قدموں پر چلوں۔ میری مدد کر کہ میں جانوں کہ میری دنیا میں تیری مطابق زندگی کیسے گزارنی ہے۔ یسُوع کے قادر نام کے وسیلہ سے میں تُجھ سے مانگتا اور اپنے خُداوند کے طور پر تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ آمین۔