آج کی آیت پر خیالات
غالباً کوئی ایسا کلام نہیں ہے جوکہ منادی کرنے والوں کے لیے اتنی پیچیدگی پیدا کرے جیسا کہ یہ کرے گا۔ اِس کا اطلاق صرف شادی پر نہیں ہوتا، یہ آٓپ ایک طاقتور یاد دہانی ہے کہ جب ہم اُن کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں جو ہمارے ساتھ ہماری گہری اقدار کو نہیں بانٹتے، تو ہم اپنی رُوحانی صحت کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ جیسا کہ خُدا نے اسرائیلیوں کو شریعیت کے تحت کبھی یہ اجازت نہ دیتا کہ ایک بیل کو ایک گدھے کے ساتھ جُوئے میں ڈالیں کیونکہ اِس سے وہ دونوں حتمی طور پر نیچے گِر جاتے، پوُلوس مسیحیوں کو یہ یاد دلاتا ہے کہ اُن کے گہرے رشتوں میں بھی یہی حقیقت ہے۔
میری دعا
اے خُدا باپ، میں جانتا ہوں کہ تیری مرضی صوابدیدی نہیں ہے۔ تُو جانتا ہوں کہ میرے لیے کیا بہتر ہے۔ چنانچہ جیسا کہ میں اپنے جیون ساتھی اور اپنے قریبی دوستوں کا انتخاب کروں تو تُو مجھے فہم عطا فرما۔ تیرے لیے جینے اور تیرا فضل اور برکات بانٹنے کےلیے ہماری مدد فرما۔ ہماری مدد فرما کہ ہم دُوسروں کو تیری طرف آنے اور تُجھے، تیری رحمت، اور مکمل طور پر تیری نجات کو جاننے کےلیے مائل کر سکیں۔یسُوع کے نام میں۔ آمین۔