یعسیاہ ۷ باب ۱۴ آیت — آج کے دن کی آیت — 11. 12 2022

آج کی آیت پر خیالات

خُدا کو ذاتی طور پر ہم میں دلچسپی ہے۔ اسی لیے، اُس نے ہمارے لیے یہ نشان دیا۔ متی کے عمانویل نام کی وضاحت کرنے کے بعد، ہم جانتے ہیں کہ وہ نشان کیا تھا-یسُوع خُدا کی صورت ہمارے درمیان رہنے کےلیے آ رہا ہے۔ اُس کی حضوری خُدا کی حضوری ہے۔ اُس کی زندگی خُدا کا نشان ہے۔ اُس کے تصور کا معجزہ خُدا کا راز ہے اور ہمارے لیے اُس کے فضل کا بیان ہے۔

میری دعا

مقدس اور قادر خُدا جس نے لاتعلق اور دُورہونے کو رَد کیا ہے: یسُوع میں ہمارے ساتھ رہنے کے لیے آنے کے لیے تیرا شکر ہو۔ میں تیری تکلیف اور قربانی کے لیے تیرا شکر اور تیری حمد کرتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ نشان تُجھے مہنگا پڑا ہے چنانچہ میری حمد، دُعا، گیت، خیال اور زندگی سے یسُوع کے نام میں تیری شکرگزاری ظاہر ہو۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال