آج کی آیت پر خیالات
خُدا نے تب تک انتظار کیا کہ جب تک تاریخ اُس مقام تک نہیں پہنچی جو وقت اُس نے یسُوع کے آنے کے لیے طے کیا تھا۔ ٹھیک اُسی وقت-رومی سلطنت، یہودی ماتحتی، اچھی سڑکیں، آزادی، حفاظت کی ڈگری، ایک مشترکہ کارباری زبان، اور اِن کے ہمراہ مذہبی ظالمانہ اور وحشیانہ عذاب۔ ایسے وقت میں اُس نےیسُوع کو بھیجا کہ وہ ایک عورت کا بیٹا بنے۔ اُس نےاپنا گھر خالی کیا تاکہ ہمارے گھر میں چھُڑانے والا بھیجے۔ اُس نے یہ اِس لیے کیا کہ ہم اُس کے فرزند بنیں- بلکہ تمام حقوق رکھنے والے اُس کے حقیقی فرزند نہ کہ ظاہری فرزند۔ تاکہ وہ نہ صرف خُدا بنے بلکہ ہمارا ابّا بنے۔
میری دعا
اے ابّا باپ، حتیٰ کہ تیرا نام میرے لیے قیمتی ہے۔ اِس بات پر میری سانس پھول جاتی ہے کہ میرا تُجھے ابّا کہنا تُجھے کتنا مہنگا پڑا ہوگا۔ میں اِس بیش قمیت پیار کو سمجھ نہیں سکتا، لیکن میں اِس کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ میں تُجھے ابّا کہنے کا حقدار نہیں ہُوں، لیکن یہ اچھا لگتا ہے۔ میرے اندر ابّا کے نام پر کُچھ گونجتا ہے—مقدس، راستباز، قادرِمطلق، ابّا! جبکہ میں جانتا ہوں کہ میں ایک کامل فرزند نہیں بن سکتا، میں آج اِس اعتماد میں رہتا ہوں کہ میں تیرا فرزند ہوں اور تُو نے مجھے اپنایا ہے۔ یسُوع کے نام میں تیرا شکر ہو۔ آمین۔