آج کی آیت پر خیالات
یسوع خدا کی طرف سے پیغام ہے۔ یہ ایسا پیغام نہیں ہے جو کہ ایک کتاب یا رویا کے ذریعےدیا گیا، یا اس کا انکشاف کسی ایسے پہاڑ پر کیا گیا جو کہ چند لوگوں نے دیکھا۔ نہیں، یسوع کا پیغا م انسانی گوشت، ہڈی، اور خون ہے۔ خدا کا پیغام آیا اور ہمارے درمیان رہا۔ اس نے ہماری مشکلات کا سامنا کیا، اس نے ہماری گرد کو اپنے پیروں پر جمایا، اس نے ہماری مایوسی کو محسوس کیا، اس نے ہماری ترغیب کے ساتھ جدوجہد کی، اس نے ہماری غداری کو سہا، اور ہماری خاطر خون بہایا۔ اس کے باوجود اس دنیا میں رہتے ہوئے، خدا کے پیغام نے ہمیں سچائی دکھائی، اس نے ہمیں خدا کی رحمت کے ساتھ موت سے بچایا۔
میری دعا
اے قادر خدا ، میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے ماضی میں اپنے انبیاء کے ذریعے سے کلام کیا۔ شکریہ کہ تُو نے اُن خدا پرست بندوں کو متاثر کیا اور ہمیں کلام بخشا۔ شکریہ کہ تُو نے روح القدس کے اطمینان بخش کام کے ذریعے اپنے کلام کو اتنا طاقتور بنایا۔ ہو سکتا ہے کہ میں ہر دور میں تجھے سن سکتا۔ سب سے بڑھ کر اے باپ، یسوع کے وسیلہ سے میں جانتا ہوں کہ تُو مجھے پیار کرتا ہے، میں جانتا ہوں کہ تُو نے مجھے صاف کیا ہے، اور میں جانتا ہوں کہ میں فردوس میں تیرے ساتھ ہوں گا۔ میں تہہِ دل سے تیرا شکر ادا کرتا ہوں، اور ہو سکتا ہے کہ میری شکرگزاری میرے رویے اور کردار میں نظر آئے جو میری زندگی میں ظاہر ہوگا۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں ۔ آمین۔