آج کی آیت پر خیالات
جبکہ ہم کمزور اور گناہ گار ہیں،اور جبکہ ہمارے گناہوں کے کفارہ کے لیے یسُوع موجود ہے اور خُدا کے سامنے ہماری سفارش کرتا ہے، پھر بھی ہمارے گناہ میں دو بڑی چیزیں موجود ہیں۔ یہ آیت ہمیں اُن میں سے ایک کی یاد دہانی کراتی ہے: ہم نہیں چاہتے کہ ہمارا گناہ خُدا اور اُس کےلوگوں کے لیے شرمندگی کا باعث بنے۔ آئیں گناہ سے بچیں کیونکہ یہی خُدا ہم سے چاہتا ہے کہ ہم کریں۔ آئیں گناہ سے بچیں تاکہ یہ خُدا کےلوگوں پر بُری طرح ظاہر نہ ہو۔ لیکن آئیں ہم ایک دُوسرے اور مسِیح میں ہمارے بہن بھائیوں کےلیے دُعا کریں کہ خُدا کبھی بھی ہماری ناکامیوں کو ہماری کلیسیا،ہمارے مسِیح اور اُس کے مقصد کے لیے شرمندگی کا باعث نہ بننے دے۔
میری دعا
پیارے کرنےوالے چوپان، میرے گناہوں کے لیے مجھے معاف کر دے۔ تیرے فضل کے خلاف کھڑا ہونے کےلیے میں معذرت چاہتا ہوں۔ میں پُوری طرح پُر اعتماد ہوں کہ تُو نے مجھے معاف کر دیا ہے اور یسُوع کی قربانی کے وسیلہ سے میرے گناہوں سے مجھے پاک کر دیا ہے۔ لیکن، براہِ کرم، پیارے خُدا، اپنی الہیٰ قدرت کو استعمال کر کے اُن کو تیرے اور تیرے لوگوں کےلیے باعثِ شرم بننے سے باز رکھ۔ یسُوع کے قادر نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔