آج کی آیت پر خیالات
جو کچھ خُدا نے یسُوع میں کیا وہ تعجب نہیں ہے۔ ہاں، یہ غیر متوقع تھا، لیکن اُس کے آنے کے "اشارے" اور پیشن گوئیاں تمام پُرانے عہد نامے میں ملتی ہیں۔ مقدس نبیوں نے "مدتوں پہلے" اِس کے پہلے بیان کیا ہے۔ لیکن یسُوع نبیوں سے بڑھ کر یسُوع کی آمد کا مطلب ہے کہ خُدا نے اپنے کلام کو برقرار رکھا۔ یسُوع کی آمد خُدا کے عہد کا جواب ہے جو کہ اُس نے کیے۔ اِس لیے پُولُس کہتا ہے کہ خُدا کے تمام وعدے یسُوع میں تلاش کیے جا سکتے ہٰں اور یسُوع کے وسیلہ سے ہم "آمین" کہتے ہیں ( دوسرا کرنتھیوں 1 باب) یسُوع میں، خُدا آتا ہے، خُدا تبلیغ کرتا ہے، خُدا دیکھ بھال کرتا ہے، خُدا بچاتا ہے، خُدا چھُڑاتاہے اور خُدا اپنے عہدوں کو یاد رکھتاہے۔
میری دعا
اے مقدس باپ، میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو اپنے وعدوں کو یاد رکھتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ مجھے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے تُو میرے لیے اپنے کلام کو برقرار رکھتا ہے؛ تیرا پیار، تیری عظمت، تیری مہربانی یہ ضمانت دیتی ہے کہ تُو یاد رکھے گا۔ چنانچہ میری مدد کر کہ میں تیری ساتھ اور وفادار رہوں جیسا کہ میں اپنے وعدوں اور حلف کی ادائیگی کے لیے تیری عظمت کی تلاش کروں۔ میں جانتا ہوں کہ تُو میرے لیے اہم ہے نہ صرف اِس لیے کہ مجھے فرمانبرداری سیکھنے کی ضرورت ہے بلکہ مجھے ایک ایسا کردار بنانے کی ضرورت ہے جو کہ تیرے ساتھ یکساں رہے۔ میرے دل کی آواز سُننے کے لیے تیرا شکر ہو، یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔