آج کی آیت پر خیالات
پولوس رسُول ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خُدا نے مسِیح کے بَدَن میں ہمارے کردار تفویض کیے ہیں۔ بہُت سے اصول خُدا کے انتخاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ پہلا، جو خُدا نے آپ کو کرنے کو دیا ہے اُس میں وفادار رہنا—جب تک ہم چھوٹی چیزوں میں وفادار نہیں رہیں گے، وہ بڑی میں ہم پر اعتماد نہیں کرے گا(لوقا 16 باب 10 تا 13 آیت)۔ دُوسرا، اگر ہم اُس کو استعمال نہ کریں جو اُس نے ہمیں عطا کِیا ہے، وہ ہم سے لے لِیا جائے گا(متّی 25 باب 14 تا 30 آیت)۔ تیسرا، ہم جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے—گُناہ سے بھرا یا غیر ذمہ دارانہ رویہ وہ نتائج پیدا کر سکتا ہے جو ہماری خِدمت کے مئوثر ہونے کو محدود کر سکتا ہے(گلتّیوں 6 باب 7 تا 8 آیت)۔ آخری بات، آئیں اُس کے ساتھ وفادار ہُوں جو خُدا نے ہمیں عطا کِیا ہے، آئیں جب ہمیں نئے مواقع دیئے جائیں اُس کی خِدمت کریں، اور اپنے انتخابات کے سے اُس کا احترام کریں تاکہ شیطان ہماری ناکامی کو استعمال نہ کرتے ہوئے ہمارے خِدمت میں مداخلت نہ کرے۔
میری دعا
پیارے باپ اور زمین و آسمان کے خُداوند، براہِ کرم مُجھے تیری بادشاہی کی خِدمت کرنے کےمواقع دیکھنے میں مدد فرما۔ براہِ کرم تیری خِدمت کے لیے میری تاثیر کو بڑھا تاکہ میں تُجھے جلال بخش سکوں اور مسِیح کے بَدَن کے لیے برکت کا وسیلہ بنوں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔